نئی دہلی، 6؍اکتوبر (ایس او نیوز؍پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ( ایس ڈی پی آئی )نے لکھیم پور کھیری میں کسان مظاہرین کو گاڑی سے روند کر قتل عام کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ملک گیر احتجاجی مظاہر وں کا انعقاد کیا۔ ایس ڈی پی آئی کے مظاہرین نے کسان مظاہرین کا قتل عام کرنے والوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے اور اجئے مشرا کو فوری گرفتار کرنے، سپریم کورٹ کو اس کا از خود نوٹس لینے، متاثرین کے اہل خانہ کو مناسب معاوضہ دینے کے مطالبات پر مشتمل پلے کارڈس لیکر احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ ایس ڈی پی آئی نے راج بھون مارچ، ریل روکو، روڈ روکواحتجاج کے ذریعے اپنا احتجاج درج کیا۔
